ایمرجنسی 15 کال پر پنجاب پولیس نے عوامی خدمت کی اعلی مثال قائم کر دی
ایمرجنسی 15 کال پر پنجاب پولیس نے عوامی خدمت کی اعلی مثال قائم کر دی۔تفصیلات کے مطابق بچوں کیلئے ادویات خریدنے کیلئے جانے والے شہری کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا ۔سیف سٹی 15 کال پر فوری رسپانس کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدر شاہ کوٹ نے بچوں کی میڈیسن کیلئے شہری کو اپنی جیب سے 8 ہزار روپے ادا کیے۔ایس ایچ او تھانہ صدر شاہ کوٹ نے شہری کی مدد کرکے سب کے دل جیت لیے۔شہری کی دادرسی کے بعد پولیس نے ریڈ کرتے ہوئے ڈاکو کو کرفتار کر لیا ۔ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار کے عمدہ رویے پر شہری کی پولیس اور سیف سٹی کیلئے دعائیں۔شہری اپنے اردگرد کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی اطلاع 15 پر دیں۔