ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 25 کروڑ ڈالر قرض دینے کا اعلان کردیا
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 25 کروڑ ڈالر قرض دینے کا اعلان کردیا، رقم پاکستان میں توانائی کے شعبے میں استعمال ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے پچیس کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ، رقم پنجاب اور کے پی کے میں بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر کرنے پر خرچ ہوگی۔ اے ڈی پی کے اس منصوبے سے پنجاب اور کے پی میں ہائی وولٹیج ٹرانسمیشن نیٹ ورک کو وسعت دی جائے گی منصوبہ این ٹی ڈی سی کے پراجیکٹ ، مالیاتی انتظام اور ٹرانسمیشن کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا، ڈائریکٹرجنرل اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ بجلی کی فراہمی پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے ضروری ہے، یہ منصوبہ دیہی علاقوں میں اقتصادی مواقع بھی فراہم کرے گا۔