یوٹیوب کی جانب سے شارٹس کیلئے نیا اے آئی ٹول متعارف کرایا جارہا ہے جس سے صارفین کسی یوٹیوب ویڈیو میں موجود گانے کو کچھ بدل سکتے ہیں ۔ معروف ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب کی جانب سے محدود صارفین میں نئے اے آئی ٹول کی آزمائش کی جا رہی ہے جو کسی کو پروڈیوسر (co-producer) کی طرح کام کرے گا۔اس سے صارفین کسی میوزک کو اے آئی ٹول کے ذریعے 30 سیکنڈ کے اپنے پسند کے ساؤنڈ ٹریک میں تبدیل کر سکیں گے۔ یہ ریمکس فیچر صارفین کی تحریری ہدایات اور پہلے سے ریکارڈڈ آوازوں کو استعمال کرتا ہے۔اس سے صارفین کسی پوپ گانے کو جاز کسی دوسری طرز کے گانے میں تبدیل کرسکیں گے۔ گوگل ڈیپ مائنڈ کی ٹیم نے اس اے آئی ماڈل کے لیے چند ڈریم ٹریک فیچرز تیار کیے ہیں تاکہ گانوں کو صارفین اپنی پسند کے مطابق بدل سکیں۔ اس حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین کے سامنے واضح کیا جائے گا کہ نئے ٹریک میں اے آئی کو استعمال کیا گیا اور اسے گانے والا گلوکار کون ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر آپ ان محدود صارفین میں شامل ہیں جن کو اس ٹول تک رسائی دی گئی ہے تو کسی بھی گانے کو سلیکٹ کریں اور بتائیں کہ آپ اسے کس انداز سے بدلنا چاہتے ہیں، جس کے بعد یہ ٹول 30 سیکنڈ کے منفرد ساؤنڈ ٹریک میں تبدیل کردے گا جسے شارٹس کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔ یہ فیچر ابھی محدود صارفین کو دستیاب ہے لہذا یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ کب تک تمام افراد کیلئے متعارف کرایا جائے گا۔
یوٹیوب شارٹس کیلئے نیا اے آئی ٹول متعارف کرادیا گیا
Nov 17, 2024 | 17:29