انٹرمیڈیٹ کے ملتوی پرچوں کا نیا شیڈول جاری

Nov 17, 2024 | 19:30

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے 18 اکتوبر کو سرکاری تعطیل کی وجہ سے ملتوی ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے پرچوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ لاہور تعلیمی بورڈ کے تحت ہونے والے انٹرمیڈیٹ سیکنڈ اینول کے امتحانات میں شامل ہونے والے مختلف پرچوں کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اب 18 اکتوبر کو ملتوی ہونے والے پرچے 18 نومبر 2024 بروز پیر کو منعقد ہوں گے۔ ان میں فزکس، آؤٹ لائن آف ہوم اکنامکس، فزکس (دوسری شفٹ)، جیوگرافی، ایگریکلچر اور نرسنگ کے پرچے شامل ہیں۔ بورڈ حکام نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ تمام طلبہ و طالبات کی رول نمبر سلپیں جاری کر دی گئی ہیں اور وہ لاہور بورڈ کی ویب سائٹ سے اپنی رول نمبر سلپیں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں یاد رہے کہ یہ پرچے اس سے قبل سرکاری تعطیل کی وجہ سے ملتوی کر دیے گئے تھے، اور اب ان کے نئے شیڈول کے مطابق امتحانات ہوں گے۔مزید معلومات کے لیے طلبہ لاہور بورڈ کی ویب سائٹ سے رابطہ کر سکتے ہیں یا اپنے متعلقہ تعلیمی ادارے سے مزید تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔  

مزیدخبریں