صنعتوں اور پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ملک کے معاشی استحکام کو نقصان پہنچانے کیلئے احتجاج اور لانگ مارچ کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے اتوار کے روز مریدکے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 24 نومبر کو بدامنی اور انتشار پھیلانے کی کوششیں گزشتہ کوششوں کی طرح کامیاب نہیں ہوں گی۔ صنعتوں کے وزیر نے کہا کہ پاکستان ایک خود مختار ریاست ہے اور ہمارے داخلی اُمور میں غیر ملکی مداخلت قبول نہیں کی جا سکتی۔ رانا تنویر نے کہا کہ 2017 میں نواز شریف کو نااہل قرار دینا پہلی سازش تھی جس کے بعد 2018 کے انتخابات کے دوران مبینہ دھاندلی ہوئی۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ جمہوری نظام اور اقتصادی اصلاحات کو غیر مستحکم کرنے کی تمام سازشیں ناکام بنائی جائیں گی اور پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا۔
بدامنی ،انتشار پھیلانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی،رانا تنویر
Nov 17, 2024 | 20:09