المی اکاؤنٹنسی باڈی ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹس کے انتخاب میں پہلی پاکستانی، جنوبی ایشیائی اور مسلمان خاتون عائلہ مجید صدر منتخب ہو گئیں۔ اے سی سی اے کی 120 سالہ تاریخ میں عائلہ مجید پہلی پاکستانی صدر منتخب ہوئیں، عائلہ مجید پلانیٹیو مڈل ایسٹ اور پلانیٹیو پاکستان کی سی ای او ہیں۔ اے سی سی اے اس سال اپنی 120 ویں سالگرہ منائے گی، اے سی سی اے نے اڑھائی لاکھ اراکین ہونے کا اہم سنگ میل عبور کرلیا، عائلہ مجید نے 2006 میں اے سی سی اے میں شمولیت اختیار کی تھی۔ عائلہ مجید کو توانائی، ڈی کاربونائزیشن اور کلائمیٹ ٹیک پر بین الاقوامی سپیکر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عائلہ مجید نے کہا کہ میں اے سی سی اے ممبران کے اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں، اس شعبے کو ترقی دینے اور پرکشش بنانے کے لیے کوشش کروں گی۔ واضح رہے کہ اے سی سی اے کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کو تینوں بڑے عہدوں پر فائز کیا گیا ہے۔
اے سی سی اے کی 120 سالہ تاریخ میں عائلہ مجید پہلی پاکستانی صدر منتخب
Nov 17, 2024 | 23:04