سپریم کورٹ نے بے نظیر قتل کیس میں دوسری ایف آئی آر کے اندراج سے متعلق درخواست خارج کردی۔
جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے بینظیر بھٹو کے قتل کیس کی دوسری ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست پر سماعت کی، بینظیر بھٹو کے پروٹوکول آفیسر رہنے والے اسلم چودھری نے اس کیس میں سابق اور موجودہ حکمران شخصیات، پرویزمشرف، چودھری پرویزالٰہی، رحمان ملک، بابر اعوان اور دیگر کے نام شامل کرنے کی خاطر ، اپیل دائر کی تھی، عدالت نے درخواست گزار کی حیثیت پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہاکہ ایسی درخواست تو مقتولہ کے ورثاء ہی دائر کرسکتے ہیں، بعد ازاں عدالتی ہدایت پر اسلم چوہدری نے اپنی درخواست واپس لے لی جس کی بنیاد پر مقدمہ کو نمٹادیا گیا۔