برمنگھم: کوئین الزبتھ اسپتال میں زیرعلاج ملالہ یوسفزئی کے ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ ملالہ کی ری کنسٹرکٹو سرجری کی جائیگی۔
کوئین الزبتھ اسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر ڈیو روزر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملالہ کی حالت تسلی بخش ہے، قابل اور ماہرڈاکٹرز انکی نگہداشت میں مصروف عمل ہیں۔ ملالہ کی قوت برداشت اور اوربہتری کی صلاحیت سے مطمئن ہیں۔ میڈیکل ملالہ کی مالی امداد اور ہمت بڑھانے کیلئے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔ ابتک چھ مختلف شعبوں کے ماہرین ملالہ کا معائنہ کرچکے ہیں۔ ملالہ میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ جلد صحتیاب ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ضروری ہوا زخمی طالبہ کو اسپتال میں رکھا جائے گا۔