پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔
پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں کراچی میں ہوگا جبکہ لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں رویت ہلال کیلئے زونل کمیٹیوں کے اجلاس منعقد کئے جائیں گے۔ ادھر پشاور کی مسجدقاسم خان میں غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ذی الحج کا چاندنظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا اور کہا گیا کہ عیدالاضحٰی ستائیس اکتوبر بروز ہفتے کی ہوگی۔ قومی خلائی تحقیقاتی ادارے سپارکو اور محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز چاند نظر آنے کا امکان ہے۔