اسلام آباد ہائی کورٹ نے رمشا مسیحی کیس میں جاری حکم امتناعی میں مزید چودہ نومبرتک توسیع کردی۔
جسٹس عظیم آفریدی نے رمشا مسیحی کی جانب سے ایف آئی آرخارج کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ رمشا مسیحی کی جانب سے ان کے وکیل عبدالحمید رانا عدالت میں پیش ہوئے، سماعت شروع ہوئی تو مدعی مالک حماد کےنئے وکیل چوہدری عبدالعریزنے اپنا وکالت نامہ عدالت میں جمع کروایا، جس کے باعث عدالت نے کیس کی مزید کاروائی ملتوی کردی جبکہ حکم امتناعی میں بھی چودہ نومبرتک توسیع دے دی گئی ہے۔