مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کو غسل دینے کی روح پرور تقریب ہوئی
نئے ہجری سال کی مناسبت سے خانہ کعبہ میں غسل کعبہ کی روح پرور تقریب منعقد کی گئی، دنیا بھر سے آئے ججاج کی واپسی کے بعد خانہ کعبہ کو غسل دیا جاتا ہے،،، تقریب نماز فجر کےبعد شروع ہوئی،خادم حرمین شریفین سلمان بن عبد العزیز کی نیابت کرتے ہوئے مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل دیگر معززین کے ہمراہ کعبہ کو ہزاروں من عرق گلاب اور آب زم زم سے غسل دیا۔۔تقریب کے دوران خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو عرق گلاب، عود اور دیگر خوشبووٴں میں تر سفید کپڑے سے جبکہ فرش پر آب زم زم اور عرق گلاب بہا کر کھجور کے پتوں اور ہاتھ سے صاف کیا گیا۔دوسری جانب عرب میڈیا کے مطابق مسجد الحرام کی انتظامیہ نے نئے غلاف کعبہ کو مزید خوبصورت بنانے کے لئے اس میں کشیدہ کاری کی چار نئی پٹیوں کا اضافہ کیا ہے- یہ چار پٹیاں حجر اسود کے اردگردگولائی میں کعبہ کے جنوب مغربی کونے رکن یمانی پر اوپر سے نیچے اور گولائی میں اس کے علاوہ میزاب رحمت کے قریب لگائی گئی ہیں۔