جاپان میں بلیوں کا روپ دھارنے کے حوالے سے منفرد اور دلچسپ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا،
جاپان میں ہلیوون تہوار کی مناسبت سے روایتی "باکی نیکو" فیسٹیول اور پریڈ کا انعقاد ہوا، جس میں مرد اور خواتین شرکا نے بلیوں کا روپ دھار کرشرکت کی، فیسٹیول میں موجود لوگوں نے مختلف رنگوں سے فیس پینٹنگ کی اور خصوصی لباس پہن کر بلیوں کے روپ میں ٹوکیو کے نواحی علاقے میں ہونے والی پریڈ میں حصہ لیا۔ اس موقع پر شرکاء نے موسیقی پر رقص کر کے بلیوں سے محبت کا اظہار بھی کیا۔ "باکی نیکو"فیسٹیول جاپان کی لوک کہانی بھوت بلی سے منسوب ہے۔ جو ہر سال ہیلوون تہوار کے سلسلے میں منایا جاتا ہے۔