سندھ ہائیکورٹ نے پچاس لاپتہ افراد کیس میں جے آئی ٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے لئے ہوم سیکرٹری کو نوٹس جاری کردیا
سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے پچاس لاپتہ افراد کیس کی سماعت کی، عدالت میں لیاری سے لاپتہ امین شاہ اور کامران کے اہلخانہ نے درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک سال قبل امین اور کامران کو حراست میں لیا، جس کے بعد ایک سال سے وہ لاپتہ ہیں، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ دونوں افراد کو بازیاب کرانے کا حکم دیا جائے، عدالت نے جے آئی ٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے لئے ہوم سیکرٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت دو ہفتوں تک کے لئے ملتوی کردی ۔