سکاٹ لینڈ: مصروف سڑک عبور کرنے پر مرغی گرفتار مالک کی تلاش کیلئے جانوروں کی تنظیم سے رابطہ کرلیا گیا
لندن (این این آئی) سکاٹ لینڈ میں مصروف سڑک پارکرنے پرمرغی کو گرفتار کرلیا گیا۔ سکاٹ لینڈ کے شہرڈنڈی میں ایسٹ مارکیٹ گیٹ کی ایک مصروف سڑک کو رش کے ٹائم پرایک مرغی عبورکرنے کی کوشش کررہی تھی کہ اس کے راستے میں آنے والی گاڑیوں میں سے ایک گاڑی کے مالک نے پولیس کو ہی فون کرڈالا۔ پولیس نے مرغی کے مالک کی تلاش کیلئے جانوروں کی تنظیم سے رابطہ کرلیا ہے