پشاور: تہکال سے ناقابل شناخت 3 جلی لاشیں برآمد۔ پولیس
پشاور کے علاقے تہکال میں پولیس نے گھر سے تین جلی ہوئی لاشیں بر آمد کی ہے ، لاشوں کو شناخت کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پیر کو پشاور تھانہ تہکال کی حدود علاقہ تہکال میں گھر کے اندر سے تین جلی ہوئی لاشیں برآمد کی گئی ہے ، جھلسنے والوں میں دو خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔پولیس حکام کے مطابق لاشیں مکمل طور پر جھلس چکی ہیں جن کی شناخت نہیں ہوئی پائی پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر انہیں اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ واقعے کی تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے علاقے مکینوں کے بیانات بھی قلم بند کرنے شروع کردئیے گئے ہیں۔