چمن: لیویزپوسٹ کے قریب دھماکا،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، سوئی سے دھماکہ خیز مواد برآمد
چمن میں صلاح الدین لیویزپوسٹ کے قریب دھماکا ہوا تاہم دھماکے میںکوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا، واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔دوسری طرف ایف سی بلوچستان نے سوئی کے قریب کٹھن کے علاقے میں کارروائی کے دوران دھماکہ خیز مواد سمیت مختلف تخریبی مواد برآمد کرلیا۔ترجمان ایف سی کے مطابق کارروائی کٹھن نالہ میں کی گئی ،کاروائی میں نالے سے 5 کلو گرام دھماکہ خیز مواد ، 3 کلو گرام نٹ بولٹ،2 ڈیٹونیٹرز اورڈیٹونیٹنگ کارڈز برآمد کرلئے گئے ہیں،تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔ادھر قلات کے علاقے خالق آباد میں چوری کی واردات میں نامعلوم چور 7 دکانوں سے سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق چوری کی واردات مین بازار میں کی گئی جہاں دکانوں میں نقب لگاکر اور تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹ لیا اور فرار ہوگئے، نامعلوم چوروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔