روس کو تو معاہدوں کیلئے پٹا لیا لیکن پاکستان کے دوست چین کے عین وقت پر انکار کی وجہ سے اہم ترین ٹریڈ سیشن منسوخ کردیا گیا
بھارت کو برکس کانفرنس میں بھی کچھ حاصل نہیں ہوا، پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کی گھناؤنی سازشیں بھی ناکام ہو گئیں،، بھارت کو ہر طرف سے منہ کی کھانا پڑی مودی نے روس کو تو معاہدوں پر منا لیا لیکن پاکستان کے دوست چین نے دوستی خوب نبھائیچین نے برکس اجلاس کے دوران ٹریڈ سیشن میں شرکت سے انکار کردیا جس کے باعث بھارتی ایوانوں میں کھلبلی مچ گئی۔ نئی دہلی میں ہونے والے پانچ ملکی برکس اجلاس میں تجارتی وزارتوں کا اہم اجلاس پراگتی میدان میں ہونا تھا کہ جو چین کی جانب سے انکار کے بعد آخری وقت پر منسوخ کردیا گیا، چین نے ایک بار پھر بھارت کی نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ملک سے خصوصی سلوک سے این پی ٹی کو نقصان پہنچے گا۔ دوسری طرف کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کے مطالبے پر بھی بھارت کو منہ کی کھانا پڑی،،، بھارت نے اڑی حملے پر خوب ایڑھیاں رگڑیں لیکن کام نہ بنا، بھارتی میڈیا اس اقدام کو بھارت کی زبردست ناکامی قرار دے رہا ہے