ماحولیاتی آلودگی میں پاکستان کا اتنا حصہ نہیں ہے جتنی یہ قیمت ادا کر رہا ہے، پاکستان نے گزشتہ ایک عشرے میں دو بڑی آفات کا سامنا کیا: احسن اقبال
اسلام آباد میں این ڈی ایم اے کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ترقی ومنصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ قدرتی آفات کا سرحدوں اور سیاست سے کوئی تعلق نہیں، ایشیائی ممالک کو قدرتی آفات سے بچانا اجتماعی کوششوں سے ہی ممکن ہے، جبکہ بھارت نے پاکستان میں آنے والی آفات سے بچاؤ کیلئے ایشیائی ملکوں کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی، اجلاس میں بھارت میں ہونے والے ایشیائی ممالک کے وزارتی سطح پر اجلاس کے لمحہ عمل کو ترتیب دیا جانا تھا، انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تغیرات کے اثرات اور قدرتی آفات کے خطرات سے نمٹنے کے لئے فریم ورک جلد تشکیل دیا جائے گا،،وفاقی وزیر ترقی ومنصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان بہت پرامن اور میزبانی کرنے والا ملک ہے، ماحولیاتی آلودگی میں پاکستان کا اتنا حصہ نہیں ہے، جتنی یہ قیمت ادا کر رہا ہے