کراچی کے علاقے صدر زیب النساء سٹریٹ پر واقع کپڑا مارکیٹ میں آگ لگنےسےلاکھوں روپے مالیت کا کپڑا جل خاکستر ہو گیا
صدر کے علاقے زیب النساء اسٹریٹ پر واقع کپڑا مارکیٹ کے گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کا عملہ تین فائرٹینڈر کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ بھجانے کی کوششیں شروع کردیں۔ تاہم آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید چار فائر ٹینڈرز طلب کر لیے گئے۔ حکام کے مطابق آتشزدگی سے مختلف گوداموں اور دکانوں میں رکھا گیا لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا جل کر خاکستر ہو گیا۔ تنگ گلیاں ہونے پر فائر بریگیڈ کے عملے کو ریسکیو آپریشن میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔