الیکشن کمیشن نے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی ووٹر تصدیقی مہم کی تاریخ بڑھانے کی درخواست مسترد کردی۔
الیکشن کمیشن کا اپنے جواب میں کہنا ہے کہ سندھ، بلوچستان اور کے پی میں ووٹوں کا اندراج دسمبر سے پہلے کسی بھی وقت کرایا جاسکتا ہے، ووٹ کسی بھی وقت ٹرانسفر کرایا جاسکتا ہے، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب میں مخصوص نشستوں پربلدیاتی انتخابات کے باعث ووٹرکے اندراج اور منتقلی پر پابندی ہے، مخصوص نشستوں پر انتخابات کے بعد پنجاب میں ووٹ کے اندراج اورٹرانسفر پر پابندی ختم کردی جائے گی، خورشید شاہ نے ووٹر تصدیقی مہم تیس دن بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔