لاہورہائیکورٹ نے14بھٹہ مزدوروں کوبھٹہ مالک کی غیر قانونی قید سےبازیاب کرا کے آزاد کردیا
لاہور ہائیکورٹ نے 14 بھٹہ مزدوروں کو بھٹہ مالک کی غیر قانونی قید سے بازیاب کرا کے آزاد کردیا۔پیر کو گوجرانوالہ کے غضنفر نے اپنی درخواست میں بتایا کہ بھٹہ مالک سیف نے ایک سال سے اس کے رشتہ دار بھٹہ مزدوروں کو زبردستی اپنے پاس رکھا ہوا ہے اور ان سے جبری مشقت لی جا رہی ہے۔دن میں کام کرایا جاتا ہے جبکہ رات کو زنجیروں سے باندھ دیا جاتا ہے، عدالت کے حکم پر بیلف نے 5 مردوں ، 5 خواتین اور 4 بچوں کو بھٹے سے بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کیا، ہائیکورٹ نے 14 بھٹہ مزدوروں کو آزاد کردیا۔