مسلم لیگ ن کے انٹرا پارٹی انتخابات کل ہونگے،پولنگ کا وقت صبح گیارہ بجے شروع ہوگا
مسلم لیگ ن کے انٹرا پارٹی انتخابات،،،، امیدواروں نے کاغذات نامزدگی چئیرمین مسلم لیگ ن الیکشن کمیشن چودھری جعفر اقبال کو جمع کرائے،،، پارٹی کی صدارت کیلئے وزیراعظم محمد نواز شریف کے کاغذات نامزدگی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے جمع کرائے،،، پارٹی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کل صبح 9 سے 10 بجے تک ہو گی جبکہ پارٹی انتخاب کیلئے پولنگ کا وقت گیارہ بجے شروع ہو گا،،، مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کا اجلاس بھی کل ہو گا، 1950 اراکین پر مشتمل جنرل کونسل مرکزی عہدیداروں کا انتخاب کرے گی۔ مسلم لیگ ن کے عہدیداروں کا انتخاب 4 سال کے لئے کیا جائے گا۔۔۔ اس سے پہلے وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا،،جس میں پارٹی کے انتخابات اور تحریک انصاف کی اسلام آباد کو بند کرنے کی دھمکی سے نمٹنے پر مشاورت کی گئی،، اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف،،وفاقی وزراء اسحاق ڈار،،چوہدری نثار،،خواجہ آصف،،پرویز رشید،،انوشہ رحمان اور عرفان صدیقی نے شرکت کی