اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد کو بند کرنے کی دھمکی پر کارکنوں سے نمٹنے کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد بند کرنے کے اعلان پر پولیس اہلکاروں کی کارکنوں سے نمٹنے کی ٹریننگ شروع کردی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکارں کو اسلام آباد پولیس لائنز میں ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ وفاقی پولیس کی جانب سے روزانہ کی بناد پر ایک ہزار اہلکاروں کی صبح اور شام میں سخت ٹریننگ کی جاری ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے دھرنے سے قبل اہلکاروں کی ٹریننک کا سلسلہ مکمل کر لیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں سے نمٹنے کیلئے چھ ہزار پولیس اہلکار خصوصی طور پر تیار کیے جا رہے ہیں۔ شرکا سے نمٹنے کے لیے اہلکاروں کو جدید سامان بھی فراہم کیا گیا ہے۔