مصطفی کمال سیاسی میدان میں ناکام ہو گئے،انکے تمام الزامات بے بنیاد اور گھٹیا ہیں :گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد
اپنے بیان میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا اگر مصطفیٰ کمال کے پاس ثبوت ہیں تو سامنے لائیں۔متحدہ قائد سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہے۔دو ہزار تیرہ میں خود ایم کیو ایم بانی نے اپنے اعلانات میں کہا تھا کہ عشرت العباد سے کوئی تعلق نہیں۔عشرت العباد نے کہا کہ وہ دو ہزار دو میں جب گورنر بنے تو ایم کیو ایم کو خیر باد کہہ کر آئے تھے۔شہر اور صوبے کے ترقیاتی کاموں کے لئے جو محنت کی وہ ریکارڈ پر ہے۔الزامات لگانے والے اپنی ناکامی کا بدلہ ان سے نہ لینے کی کوشش کریں۔