پاناما کے کاغذات میں فسادات کی تحقیقات کرنے والی مالٹی صحافی کار بم دھماکے میں ماری گئیں
ڈیفنی غلیزیا اپنے گھر سے کار پر نکلیں اور راستے میں دھماکہ ہوگیا جس سے کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی ، مالٹا کے وزیراعظم جوزف مسقط نے بم دھماکہ کی مذمت کی اور واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا، تریپن سالہ ڈیفنی ان صحافیوں میں شامل تھیں جنہوں نے پانامہ پیپرز کی تحقیقات میں اپنی حکومت کی کرپشن کو بے نقاب کیا تھا، انہوں نے مالٹا کے وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کی کرپشن کو بے نقاب کیا تھا تاہم دونوں نے اس کی تردید کی تھی، ان کو صحافت میں بہترین خدمات کے اعتراف میں کئی ایوارڈز بھی مل چکے ہیں، صحافیوں کی عالمی تنظیم نے ڈیفنی کی موت کی فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے