پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہو گیا

پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہو گیا،، امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک نے بے حد کوشش کی کہ پاکستان رکن نہ بن سکے ،، لیکن پاکستان نے کامیابی حاصل کر لی ، انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہونے پر اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے پاکستان پر اعتماد کا اظہار کرنے پر عالمی برادری کا شکریہ ادا کیا،، ان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کے حق میں اعتماد کا ووٹ ہے، انھوں نے کہا کہ یہ فتح اقوام متحدہ میں پاکستان کے کردار کی توثیق ہے، اس موقع پر دیگر ممالک کے سفیروں نے ملیحہ لودھی کو مبارک باد دی ،، پاکستان چوتھی بار اس کونسل کا رکن منتخب ہواہے، پاکستان کے علاوہ ایشیا سے ا فغانستان، نیپال اورقطربھی اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔