ملک کے میدانی اور بالائی علاقوں میں موسم کی تبدیلی نے سردی کی آمد کی نوید سنادی۔
ملک کے میدانی اور بالائی علاقوں میں موسم کی تبدیلی نے سردی کی آمد کی نوید سنادی۔ صبح اور رات کے وقت موسم خنک ہونے لگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگا تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔ سندھ کی باسی اب بھی موسم کی تبدیلی کے منتظر ہیں کراچی میں گرمی کی شدت نے شہریوں کو پریشان کررکھا ہے، کراچی میں گزشتہ روز درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا۔
تربت، ٹھٹھہ، شہید بینطیر آباد میں درجہ حرارت اڑتیس ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں،گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش مری میں بیالیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔