جاپان میں پلاسٹک کا کچرا ٹھکانے لگانے پر غور
جاپان کی وزارت ماحولیات نے پلاسٹک کا کچرا ٹھکانے لگانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق وزارت ماحول نے دکانداروں کو پابند کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گاہکوں سے پلاسٹک بیگز کی قیمت وصول کیا کریں تاکہ لوگوں میں پلاسٹک بیگ کے استعمال اور انہیں طلب کرنے کی حوصلہ شکنی کی جاسکے۔ دوسری جانب وزارت ماحولیات پلاسٹک سے بنی دیگر مصنوعات مثلاً بوتلوں، اور ایک ہی بار استعمال ہو نے والے اسٹراز جیسے کچرے کی مقدار میں بھی 2030ءتک 25 فیصد کمی کرنے کی منصوبہ بندی بھی کر ہی ہے۔ واضح رہے کہ آئندہ سال جاپان میں منعقد ہونے والے جی 20 سربراہ اجلاس سے قبل، وزارت ماحولیات پلاسٹک کا کچرا کم کرنے کی اپنی حکمت عملی کے تحت ایسے اقدامات پر مکمل عملدرآمد کرانا چاہتی ہے۔