بھارتی باﺅلر شیردل ٹھاکر فٹنس مسائل کے باعث کالی آندھی کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر
بھارتی فاسٹ باﺅلر شیردل ٹھاکر فٹنس مسائل کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز سے باہر ہو گئے، ان کی جگہ فاسٹ باﺅلر اومیش یاداو کو ابتدائی دو میچز کیلئے ٹیم میں طلب کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں ٹھاکر کو ٹیسٹ کیپ دی تھی لیکن 10 گیندیں کرانے کے بعد وہ گراﺅن انجری کا شکار ہو گئے جس کی وجہ سے وہ بقیہ ٹیسٹ میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد ٹھاکر کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے وہ کالی آندھی کے خلاف ون ڈے سیریز نہیں کھیل سکیں گے، ان کی جگہ اومیش یاداو کو ٹیم میں طلب کیا گیا ہے۔