بھارتی فوج نے دہشت گردی کی تازہ کارروائی، 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
بھارتی قابض فوج نے دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں بدھ کے روز سری نگر میں3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے ۔ بھارتی فوج کی بھاری جمعیت نے سری نگر ڈاون ٹاون کے علاقے فتح کدل کا محاصرہ کر لیا اس دوران تلاشی کارروائیوں میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا شہید ہونے والے ایک علام شہری کی شناخت معراج بنگرو کے نام سے ہوئی ہے ۔ معراج بنگرو کا تعلق بھی فتح کدل سے ہے ۔ سری نگر کے ایس ایس پی امتیاز اسماعیل نے میڈیا کو بتایا کہ 3 نوجوانوں فورسز سے مقابلے میں مارے گئے اس کارروائی میں سی آر پی ایف کا ایک جوان بھی مار اگیا تین زخمی ہوگئے۔ سری نگر میں3 کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد صورت حال کشیدہ ہو گئی ہے ۔ تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں ، بھارتی فورسز نے کئی علاقوں کو محاسرے میں لے لیا ہے ۔ ادھر سری نگر کے علاقے صورہ میں نوجوانوں نے احتجاج کرتے ہوئے فورسز پر پتھراو کیا پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ٹیر گیس گولوں کا استعمال کیا۔سبزی منڈی صورہ میںنوجوانوں دن بھر آزادی کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے جس کے دوران فورسز نے ان کو تتر بتر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا اورنوجوانوں نے ان پر پتھراو کیا۔بانڈی پورہ سو پور شاہراہ پر اس وقت گاڑیوں کی آمدرفت معطل ہوکررہ گئی جب پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کورٹ بلوال جیل منتقل کر نے کے خلاف گنا ئی محلہ کلوسہ کے لوگوں نے دھرنا دیا۔ احتجاجی مظاہرے کئے ۔احتجاج کرنیوالوں کو منتشر کرنے کیلئے پو لیس نے اشک آور گیس کے گو لے داغے جس سے علاقے میں خوف ودہشت کاماحول پھیل گیا۔بانڈی پورہ سوپور شاہراہ پراس وقت سینکڑوں کی تعداد میںمال مسافر اور نجی گاڑیاں رک گئیں جسکے نتیجے میں سرکاری ملازمین طلبہ ،تاجروں ،مزدوروں ،بیماروں ،کو دشواریوں کا سا منا کر نا پڑا جب گنا ئی محلہ کلوسہ کے لوگوں نے سجاد حسین گنا ئی ،فاروق احمدگنائی اور بلال احمدگنا ئی کی گرفتاریوںکو انتقا می کاروا ئی قرار دیتے ہو ئے کہا کہ مذکورہ نو جوان کا کسی بھی سیاسی پارٹی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ محنت مزدوری کر کے گزر بسر کرتے ہیں ۔