نیواسلام آباد ایئرپورٹ پر کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام
نیواسلام آباد ایئرپورٹ پر کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ،ملزم سے 1لاکھ سعودی ریال برآمد ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام نے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے بیرون ملک کرنسی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا،ملزم عبد الوکیل سے تلاشی کے دوران ایک لاکھ سعودی ریال برآمد ہوئے ملزم دبئی جا رہا تھا کہ اسے کسٹم حکام نے تلاشی کے دوران گرفتار کیا۔ملزم پی آئی اے کی پرواز 233 سے دبئی جا رہا تھا اے ایس ایف اہلکاروں نے ملزم عبد الوکیل کو پکڑ کر کسٹم حکام کے حوالے کیا۔دوران تلاشی ملزم سے ایک لاکھ سعودی ریال برآمد ہوئے۔ملزم نے یہ رقم کپڑوں کے ساتھ سلوائی کی ہوئی تھی کسٹم حکام نے ملزم سے برآمد ہونے والی رقم قبضہ میں لے لی ، ملزم پہلے بھی متعدد بار سعودی عرب اور دبئی جا چکا ہے ملزم کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے