کراچی: گلشن اقبال میں پولیس کی کارروائی، ڈکیت رنگے ہاتھوں گرفتار
کراچی میں پولیس نے کارروائی کر کے ڈکیت کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 6 میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔پولیس کے مطابق ملزم یاسین شہری سے لوٹ مار کررہا تھا، ابتدائی تفتیش میں ملزم نے متعدد وارداتیں کرنے کا اعتراف کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مبینہ ٹائون،سہراب گوٹھ اور مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔