کراچی: عمارت کی چوتھی منزل کی چھت گرنے سے ماں اور بیٹا زخمی
کراچی میں عمارت کی چوتھی منزل کی چھت گرنے سے ماں اوربیٹا زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن رامسوامی میں رہائشی عمارت کی چوتھی منزل کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر ماں اور بیٹا زخمی ہوگئے ۔واقعہ کے بعد ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں کر کے ملبے تلے دبے زخمیوں کے باہر نکالا اور طبی امداد کے لیے سول ہسپتا ل منتقل کیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے ہے۔پولیس کے مطابق رہائشی عمارت کی پانچویں منزل پر بنے کمرے کا فرش چوتھی منزل پر گرا، زخمیوں کی شناخت روبینہ اورعدیل کے نام سے ہوئی۔