پی ٹی آئی حکومت نے مہنگائی کا طوفان برپا کیا۔ نفیسہ شاہ
پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے مہنگائی کا طوفان برپا کیا۔ہر وزیر کے بیان میں تضاد ہوتا ہے،حکومتی پالیسی کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں اربوں کا نقصان ہوا، پی ٹی آئی کو اقتدار سنبھالتے ہی آئی ایم ایف جانا چاہئے تھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کیا۔ نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ سی این جی، گیس اور بجلی ہر چیز مہنگی کردی گئی، ن لیگ کی حکومت بہت بڑا خسارہ چھوڑ کر گئی ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی شہبازشریف کی اخلاقی حمایت کرتی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ شہباز شریف کو ایک کھولی میں رکھا گیا ہے، حکومت کے بڑے بڑے گرفتار ہوں گے پھر انہیں پتہ چلے گا۔