پاکستان کی 62 فیصد آبادی خون کی کمی کا شکار
پاکستان دنیا کے ان 5 ممالک میں شامل ہوگیا جہاں 62 فیصد ا?بادی خون کی کمی (اینیمیا)کا شکار ہے جب کہ ہر 4 میں سے 3 افراد اس مرض میں مبتلا ہیں۔یونیسف اور دیگر کے اشتراک سے کیے جانے والے سروے میں انکشاف کیاگیا ہے کہ پاکستان میں 62 فیصد خواتین خون کی شدیدکمی کا شکار ہیں خون کی کمی اور دوران زچگی کی وجہ سے ایک لاکھ خواتین میں سے 178جاں بحق ہورہی ہیں ،ایک سال کے ایک ہزار میں سے 78 جبکہ 5سال عمر کے ایک ہزار میں سے 98 بچے مرجاتے ہیں۔ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی کے مطابق پاکستان میں میں ہر 4میں 3 افراد خون کی کمی کا شکار ہیں، جس میں 80 فیصد بچے خواتین شامل ہیں، خون میںکمی کی شرح شہری کے مقابلے میں دیہی ا?بادی میں بہت زیادہ ہے ،خون کی کمی کی بنیادی وجہ غذائی قلت ہے جبکہ بچوں میں ا?لودہ پانی کے استعمال سے ا?نتوں میں کیٹرے ہو جاتے ہیں جوخون کی کمی کا سبب بنتے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ کمزوری، سانس پھولنا، چڑ چڑا پن، ا?نکھوں میں اندھیرا چھانا، بلڈ پریشرکم ہونا خون کی کمی کی علامات ہیں۔