سعودی عرب: خطرناک طوفانی بگولے نے لوگوں کوخوفزدہ کر دیا۔
سعودی عرب میں گرد و غبار کے بگولے نے لوگوں کوخوفزدہ کر دیا۔مشرقی مکہ کے علاقے سے منظر عام پر آنیوالے اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زمین سے کئی میٹر بلندی پر اس بگولے اور ہوا کے طوفانی جھکڑوں نے اپنے راستے میں آنیوالی ہر شے کو روند ڈالا اور تیزی سے آگے بڑھتا دکھائی دیا۔گرد و غبار کے اس طوفان کوانتہائی قریب سے دیکھنے والے افراد کے تو جیسے ہی ہوش ہی اڑ گئے جبکہ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ بیس سے پچیس فٹ اونچے اس بگولے کے ساتھ ریت زمین سے کئی فٹ اونچائی تک دکھائی دیئے جس کی ویڈیو کو بھی کئی بار دیکھا گیا ۔