محسوس ہورہا یے کہ آنے والے وقت میں جرائم میں اضافہ ہوگا۔ ڈاکٹر فاروق ستار
جوڈیشل مجسٹریٹ اینڈ سول جج ایسٹ کی عدالت میں لاوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ڈاکٹر فاروق ستار پیش ہوئے عدالت میں کیس کے نئے آئی او نے تفتیش مکمل کرنےکےلیےمہلت طلب کی عدالت نےتفتیشی آفیسرکومقدمے کی تفتیش مکمل کرنے کی مہلت دیتے ہوئے مزید سماعت پانچ اکتوبر تک ملتوئی کردی سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف میں جانے کی تیاری کررہی ہے۔ لوگ مہنگائی سے پریشان ہیں۔ ڈالر کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ حکومت نے عوام کو مایوس کردیا ہے۔
لوگ اپنی عزتیں بیچ کر اپنا گزارہ کررہے ہیں ابھی تو تیاری میں یہ حال ہے جب آئی ایم ایف کا پرچہ تھمایا جائےگا تو کیا ہوگاعمران خان سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتا ہوں کوئی ایسا راستہ نکالیں کے ٹیکس چوروں سے ٹیکس لیں مجھے محسوس ہورہا یے کہ آنےوالےوقت میں جرائم میں اضافہ ہوگا