پنجاب میں 12روزہ انسداد خسرہ مہم کامیابی سے جاری ہے۔
پنجاب میں 12روزہ انسداد خسرہ مہم کامیابی سے جاری ہے۔ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر منیر احمد
دو دن کے دوران 37لاکھ 12ہزار سے زائد بچوں کو ٹیکے لگائے گئے ۔ لاہور ڈسٹرکٹ میں 372556بچوں کو ویکسین دی گئی۔ سکلڈ ورکرز انتہائی پیشہ ورانہ لگن کے ساتھ فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور ہدف سے زیادہ کوریج ہورہی ہے۔ڈاکٹر منیر احمد
دو دن کا مقرر کردہ ٹارگٹ 3341136تھا جبکہ محکمہ صحت کی ٹیموں نے 3712006بچوں کو خسرہ ویکسین کے ٹیکے لگائے اور اس طرح 111فیصد ٹارگٹ کور کیا۔ انسداد خسرہ مہم میں استعمال ہونے والی ویکسین عالمی ادارہ صحت سے منظور شدہ اور عالمی معیار کی ہے جو نہ صرف ملک کے چاروں صوبوں بلکہ دیگر ممالک میں بھی استعمال ہورہی ہے۔ ڈاکٹر منیر احمد
دو دن کے دوران ضلع لاہور میں372556،ملتان161402،راولپنڈی166321،فیصل آباد250892، بہاولپور107994اور گوجرانوالہ میں دو دن کے دوران178316بچوں کو ٹیکے لگائے گئے۔ ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب