نیب نے اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد دوبارہ تحویل میں لے لیا
سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرنے قائدِ حزب اختلاف شہبازشریف کو اجلاس میں شرکت کی اجازت کیلئے خصوصی پروڈکشن آرڈرجاری کیا تھا۔ اجلاس کے بعد شہبازشریف کو نیب کی ٹیم نے تحویل میں لے لیا،،شہبازشریف اپنے خطاب میں حکومت پرخوب گرجے برسے،،کہا کہ وزیراعظم عمران خان دھاندلی کی پیداوارہیں،پی ٹی آئی اورنیب کا چولی دامن کا ساتھ ہے،تیرہ مئی کوہمارے خلاف دھاندلی کے پرچے کاٹے گئے،الیکشن کے دوران لیگی ارکان کوجھوٹے مقدمات میں گرفتارکیا گیا۔