ضمنی انتخاب:حلقہ این اے 247 میں تحریک انصاف کی جانب سے انتخابی حلقے میں گدھا گاڑی ریلی کا انعقاد
کراچی کے حلقہ این اے 247 میں اتوار کے روز ہونیوالے ضمنی انتخابات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے گدھا گاڑی ریلی کا آغاز سول اسپتال کے قریب سے کیا گیا۔ ریلی میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ریلی کی قیادت پی ٹی آئی کے امیدوار حلقہ این اے 247 آفتاب صدیقی نے کی۔ ریلی اولڈ سٹی ایریا سے ہوتی ہوئی ٹاور پر اختتام پذیر ہوئی۔ پی ٹی آئی کی انتخابی ریلی کے باعث اولڈ سٹی ایریا میں ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہوا جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ واضح رہے کہ عام انتخابات 2018ء میں این اے 247 سے عارف علوی جیتے تھے۔ ان کی چھوڑی ہوئی سیٹ پر اکیس اکتوبر کو ضمنی انتخاب ہوگا۔