برآمدات کوفروغ دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان کے زیرِصدارت ملک کی معاشی صورتحال پراجلاس ہوا جس میں وزیرخزانہ اسد عمر، مشیرعبدالرزاق داؤد، گورنرسٹیٹ بینک، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔وزیرخزانہ اسد عمر نے ملکی معاشی صورتحال اورآئی ایم ایف سے مذاکرات پربریفنگ دی۔اجلاس میں شریک کاروباری شخصیات نے ملکی معیشت کی بہتری کیلئے مختلف تجاویزدیں جنہیں اجلاس میں زیرغورلایا گیا۔اجلاس میں صنعت، زراعت اورآئی ٹی کے شعبوں کوترقی دینے پربھی بات کی گئی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ برآمدات کوفروغ دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے،سرمایہ کاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کیے جارہے ہیں۔