سرحدی محافظوں کا اغوا، ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب کو فون
ایرانی بارڈرسیکیورٹی گارڈزکی گمشدگی کا معاملے پرایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کوٹیلیفون،،ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ نے پاک ایران سرحد کے قریب بارہ ایرانی سیکیورٹی گارڈزکی گمشدگی کا معاملہ اٹھایا۔ترجمان کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے معاملے پرشدید تشویش کا اظہارکیا ۔