بروقت پولیو ویکسین سے مزید 2 لڑکیاں معذوری سے محفوظ
پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جس نے پولیو کیخلاف جدوجہد کرکے اس پر کافی حد تک قابو پو لیا ہے تاہم پھر بھی کبھی کبھار کوئی نہ کوئی پولیو کیس سامنے آ ہی جاتا ہے۔ پاکستان میں پولیو کا شکار چار سالہ بچی کا تعلق خیبرایجنسی سے ہے۔رپورٹ کے مطابق پولیو کی شکار دوسری بچی کی عمر ساڑھے چار ہے اور اس کا تعلق کراچی سے ہے۔ رپورٹ کے مطابق خوش قسمتی کی بات یہ ہے کہ پولیو وائرس بچیوں کو معذور کرنے میں ناکام رہا اور دن بدن کمزور ہورہا ہے۔ وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو کا کہنا ہے پولیو کے خاتمے میں والدین کا تعاون انتہائی ضروری ہے۔