بھارت کا ہٹ دھرمی پر مبنی رویہ اور جارحانہ عزائم خطے کی امن وسلامتی کےلئے خطرہ ہیں۔ ملیحہ لودھی
اقوام متحدہ میں پاکستان نے خبردارکیاہے کہ بھارت کا ہٹ دھرمی پر مبنی رویہ اور جارحانہ عزائم خطے کی امن وسلامتی کےلئے خطرہ ہیں۔ ہتھیاروں کی روک تھام اورعالمی سلامتی کے مسائل سے نمٹنے کے بارے میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی فسٹ کمیٹی کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے عالمی ادارے میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ بھارتی جارحانہ اقدام خطے کے امن و سلامتی کیلئے بڑا خطرہ ہیں، پلوامہ کے بعد پاکستان پر بلا اشتعال حملہ بھارتی عزائم کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا بھارت کی عسکری پالیسیاں انتہا پسند رویئے کی عکاس ہیں، کشمیر میں بھارتی غیر قانونی اقدامات سے خطے کو سنگین خطرات ہیں، بھارت شدید اسلحے کی خریداری سے طاقت کے توازن کو نقصان پہنچا رہا ہے، پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے۔