کامیاب جوان پروگرام کےلئے 100 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی۔ فردوس عا شق اعوان

وزیر اعظم کی معاون خصو صی وزیر اطاعات و نشریات فردوس عا شق اعوان نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام میں نوجوانوں کے روزگار اور دیگر مسائل حل کرنے کےلئے 100 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔سما جی را بطے کی ویب سا ئٹ ٹو ئٹر میں اپنے پیغام میں فردوس عا شق اعوان نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کے روزگار اور دیگر مسائل حل کرنے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔نوجوانوں کو بلاسود اور آسان شرائط پر قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ اس مقصد کے لئے 100 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔جوان استحصالی نظام کے خلاف عمران خان کا ہراول دستہ بن کر ابھرے اور قریہ قریہ نگرنگر تبدیلی کا پیغام پہنچایا۔انہوں نے کہا ہے کہ نوخواتین کو معاشی طور پر خود مختار بنانے کے لیے 25 فیصد کوٹہ بھی شامل ہے۔خواتین کو طاقتور اور بااختیار بنا کر ترقی یافتہ اقوام کے مقابلے میں لانا وزیراعظم عمران خان کا وڑن ہے۔