پنجاب میں دینگی کے وار جاری، گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 165 شکار

پنجاب حکومت ڈینگی مچھر کی افزائش روکنے میں ناکام۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 165 افراد ڈینگی مچھر کا شکار ہوئے جبکہ مختلف ہسپتا لوں میں زیر علاج 9 مریضوں کی حالات تشویشناک ہے۔حکومت پنجاب ڈینگی مچھر پر قابو پانے میں ناکام ہو گئی۔ لاہور اور راولپنڈی سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں ڈینگی مچھر سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ڈینگی کنٹرول پروگرام کے جاری اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 165 افراد میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس میں سب سے زیادہ متاثرہ افراد کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔ جہاں ایک سو چوبیس افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ لاہور میں سترہ، بھکرپانچ، منڈی بہائو الدین چار، سرگودھا، سیالکوٹ تین تین، پاکپتن مین دو اور اٹک، ڈی جی خان، گوجرانوالہ، حافظ آباد، خانیوال، فیصل آباد، جہلم میں ایک ایک شخص میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔صوبے کے سرکاری ونجی اسپتالوں میں چار سو مریض زیرعلاج ہیں جن میں نو کی حالت تشویشناک ہے۔ ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کے مطابق گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں دو لاکھ چھیاسی ہزار تین سو ترپن ان ڈور اور اکیاسی ہزار پانچ سو سینتیس آٹ ڈور مقامات کو چیک کیا۔ اس دوران سولہ سو اڑسٹھ مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔ ڈینگی لاروا کی موجودگی اور غفلت برتنے پر ایک سو اکتیس کمرشل مقامات کے خلاف مقدمات درج جبکہ انتیس فراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔