اورنج لائن ٹرین کو سپریم کورٹ کی مقرر کردہ تاریخ تک چلانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

اورنج لائن ٹرین کو سپریم کورٹ کی مقرر کردہ تاریخ تک چلانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع-قرارداد مسلم یگ (ن) کی رکن عظمیٰ بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی-اورنج لائن ٹرین میں مسلسل تاخیر سے اس کی لاگت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے-سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے دور میں اورنج لائن ٹرین کا 90فیصد کام مکمل ہوچکا تھا-موجودہ حکومت 14ماہ گزرنے کے باوجود 10فیصد کام مکمل نہیں کر سکی-سپریم کورٹ نے 20مئی تک سول ورکس مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے-لیکن اس کے باوجود اورنج لائن پر کام سست روی کا شکار ہے-اورنج لائن ٹرین پر صوبے کی عوام کے اربوں روپے خرچ ہو چکے ہیں - اورنج لائن ٹرین منصوبے کو سپریم کورٹ کی مقررکردہ تاریخ کے مطابق چلایا جائے-اس عوامی مفاد کے منصوبے کو سیاست کی نظر نہ کیا جائے-