بھارتی ٹیم ہوم گراونڈ پر نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 46 رنز پر ڈھیر

Oct 17, 2024 | 17:23

بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 46 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ بنگلورو میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ویرات کوہلی سمیت 5 بھارتی کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کا تیسرا کم ترین اسکور ہے۔بھارتی ٹیم کا یہ ہوم گراؤنڈ پر کم ترین اسکور بھی ہے۔نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہینری نے 5 بھارتی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔واضح رہے کہ بارش کے باعث پہلے دن کھیل ممکن نہیں ہو سکا تھا۔

مزیدخبریں