انگلینڈ نے پانچویں ون ڈے میچ میں بھارت کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیرہز تین صفر سے جیت لی
کارڈیف میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اورز میں تین سو چار رنز بنائے ،بھارت کی جانب سے ویرت کوہلی نے سنچری سکور کرتے ہوئے ایک سو سات رنز بنائے، بارش سے متاثرہ میچ میں انگلش ٹیم کو چالیس اوورز میں دوسو ستر رنز کا ہدف ملا جو اس نے چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، انگلینڈ کی طرف سے جوناتھن ٹروٹ نے تریسٹھ اور ایلسٹر کک نے پچاس رنز بنائے، انگلینڈ نے اس سے قبل ٹیسٹ سیریز اور ٹی ٹوٹنٹی میں بھی بھارت کو بری طرح ہرایاتھا جبکہ ون ڈے سیریز میں اس نے تین صفر سے ہرادیا،بھارت انگلینڈ میں کسی بھی میچ میں فتح حاصل نہ کرسکا