پاکستان میں سیاست دانوں کی نہیں بلکہ مجرموں کی حکومت ہے سب ملک کو لوٹ رہے ہیں۔ عمران خان
پشاور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں سیاستدان کا ایجنڈا ہے کہ مل کر پاکستان کو لوٹو۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں تین جماعتیں اپنی عسکری ونگ کو تحفظ دے رہی ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ساٹھ لاکھ لوگوں کا معاشی قتل ہوا،تیس ہزار قبائلی قتل کیے گئے اور ملک کی معیشت کو ستر ارب روپے کا نقصان ہوا۔انہوں نے کہا کہ صدر زرداری لندن میں علاج کروانے نہیں بلکہ پاکستان کی لوٹی ہوئی رقم خرچ کرنے گئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اب تبدیلی کی ضرورت ہے اور یہ تبدیلی صرف نوجوان طبقہ ہی لا سکتا ہے۔